تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:51

پی پی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب

آج نیوز - وزیر اعظم گیلانی نے پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس پیر کی سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ جس میں قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز پیش کی جانے والی قرارداد منظور کروانے اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی، ق لیگ، ایم کیو ایم، فاٹا، اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.