تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:53

ایم کیو ایم کا جمہوریت کے حق میں قرارداد کی حمایت کا فیصلہ

آج نیوز - ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں جمہوریت کے حق میں قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں جمہوریت کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرار داد پر ایم کیو ایم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قرار داد کی حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم فیصلے کا حتمی اعلان آج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.