تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:8

پرتھ ٹیسٹ: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست

آج نیوز - آسٹریلیا نے بین ہالفنہاس اور پیٹرسڈل کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور سینتیس رنز سے شکست دے دی، بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں ایک سو اکہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسٹریلیا کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔ پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی نامکمل دوسری اننگز اٹھاسی رنز پر شروع کی۔ گزشتہ روز کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین راہول ڈریوڈ اور ویرات کوہلی نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ ایک سو پینتیس رنز کے مجموعے پر راہول ڈریوڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹسمین آسٹریلین باؤلرز کے سامنے نہ کھڑا ہو سکا اور بھارت کی پوری ٹیم ایک سو اکہتر رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویرات کوہلی پچھہتر رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ہالفنہاس نے چار اور پیٹرسڈل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کو سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.