تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:19

امریکا: برف باری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم

آج نیوز - امریکی ریاست نارتھ کیلورینا میں برف باری اور طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سیکڑوں مکانوں کو نقصان پہنچا اور پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ نارتھ کیرولینا میں جاری برف باری اور طوفان کے باعث درجنوں درخت اور کھمبے گرگئے۔ متعدد مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ اور راستے بند ہوگئے۔ س کے باعث عوام کی اکثریت آمد و رفت سے گریز کرتے ہوئے گھروں میں محصور ہوگئی ہے۔ طوفان سے درجنوں مکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پندرہ افراد زخمی ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد بجلی اور مواصلات کی سہولت سے محروم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.