تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:52

ڈاکار ریلی: بارہواں مرحلہ مارک کوما کے نام

آج نیوز - ڈاکار ریلی ریس کا بارہواں مرحلہ اسپینش رائڈر مارک کوما نے جیت لیا۔ کار ریس میں فرانس کے اسٹیفن پیٹرہینسل کو مجموعی برتری حاصل ہے۔ ڈاکار ریلی کے بارہویں مرحلے میں رائڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ اسپین کے مارک کوما نے ریس لیڈر سائرل ڈیسپریس کو دیگر حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس اپنے نام کی۔ اسپینش رائڈر نے سات سو نو کلو میٹر پر محیط ریس کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے چوبیس منٹ اور اڑتیس سیکنڈز میں طے کیا۔ کوما کو فرانس کے سائرل ڈیرسپریس پر ایک منٹ سے زائد کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ اسپین کے یوآن بریڈا دوسرے اور جورڈی ویلاڈومز تیسرے نمبر پر رہے۔ جبکہ کار ریس میں فرانس کے اسٹیفن پیٹرہینسل کو اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے۔ ریلی کا اختتام اتوار کو ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.