تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:8

باکسر محمد علی 70 برس کے ہو گئے

آج نیوز - سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن محمد علی کلے کی ستر برس کے ہوگئے۔ سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ دنیا بھر سے ان کے مداحوں کے پیغامات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ محمد علی کلے کی سالگرہ کے سلسلے میں امریکی ریاست کنٹکی میں تقریب ہوئی۔ جس میں محمد علی کے رشتہ داروں اور مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہیں درازی عمر کی دعا دی۔ اس موقع پر سابق ہیوی ویٹ باکسر لینوکس لیوئس کا کہنا تھا ان کے بچپن کا ہیرو اب بھی عظیم شخصیت ہیں۔ وہ بیماری کا بڑی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اب تک بیماری کو شکست ہی دی ہے۔ لینوکس لیوئس نے کہا کہ وہ علی کے زبر دست مداح ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.