تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:20

قطر نے عرب ممالک کی فوج شام بھیجنے کی تجویز دے دی

آج نیوز - قطر نے عرب ممالک کی فوج شام بھیجنے کی تجویز دے دی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق شام میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی نے امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شام میں قتل کے واقعات روکنے کیلئے عرب ممالک کی کچھ فوج بھیجنی چاہیے۔ دوسری جانب عرب لیگ نے کہا ہے کہ شام تشدد کے خاتمے کیلئے ڈیڈ لائن پر پورا نہیں اترا۔ عرب لیگ مزید مبصرین شام میں بھیجنا چاہتی ہے۔ اور شام کی حکومت سے مزید مبصرین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر شام کے اپوزیشن گروپوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج نے لبنان کے سرحدی شہر میں فائرنگ سے چالیس افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔ مغربی ممالک شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیلئے لیبیا طرز کی مداخلت چاہتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق پانچ ہزار سے زائد افراد تشدد کے واقعات میں مارے جاچکے ہیں جبکہ شام کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف ملیشیا کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کے دوہزار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.