15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:20
تیونس: سابق صدر کے ملک سے فرار کی پہلی سالگرہ منائی گئی
آج نیوز - تیونس کے عوام نے سابق صدر زین العابدین بن علی کے ملک سے فرار کی پہلی سالگرہ منائی۔ تیونس میں زین العابدین کے اقتدار کے خاتمے پر خوشی میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ جس میں دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل تھے۔ ریلی میں الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتی فلیکا اور لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے سربراہ مصطفیٰ عبدالجلیل سمیت کئی نامور عرب شخصیات بھی شامل تھیں۔ تیونس کے صدر منوثیف مارزوقی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ ملک میں سیاہ دور کے بعد جمہوری عمل شروع ہوچکا ہے جسے اب ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر نو قیدیوں کی سزا معاف جبکہ ایک سو قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ تیونس سے شروع ہونے والی عرب بیداری کی تحریک نے مصر اور لیبیا میں آمریت کا خاتمہ کردیا جبکہ دیگر عرب ممالک اس سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔