15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 15:35
خان پور: ٹرانسفارمر کا دھماکا، 10 افراد جاں بحق
آج نیوز - خان پور میں چہلم کے جلوس کا علم بجلی کی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرانے کے باعث ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کا جلوس نکالا جا رہا تھا کہ جلوس کا علم زیادہ اونچا ہونے کے باعث دربار حسینیہ کے قریب ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گیا جس سے ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا۔ آر پی او بہاولپور عابد قادری نے آج نیوز سے بات چیت کے دوران بتایا کہ واقعہ دہشت گردی یا تخریب کاری نہیں ہے۔ عابد قادری نے واقعے میں دس افراد کے جاں بحق اور بیس کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔