23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:42
کراچی امن ، صدر کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی قائم
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں امن و امان کیلئے صدر آصف زرداری کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جو متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ سے رابطے میں رہے گی۔
صدرمملکت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر مذہبی امور خورشید شاہ، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین قادرپٹیل، وزیرقانون سندھ ایاز سومرو اور وزیربلدیات سندھ آغا سراج درانی شامل ہیں۔یہ کمیٹی کراچی میں صدرآصف زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے اجلاس میں تشکیل دی گئی۔
اجلاس میں شہر میں امن وامان کی صورت حال پرغور کیاگیا۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتربنایاجائے۔