تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:45

صحافی سلیم شہزاد قتل کیس میں گرفتار خادم حسین رہا

اے آر وائی - راولپنڈی : روالپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے صحافی سلیم شہزاد قتل کیس میں گرفتار کیے گئے لیہ کے رھائشی کو بے قصور قرار دیتے ہوئے رہا کردیا۔



لیہ کے نواحی علاقہ کوٹ سلطان سے کچہ روز پہلے سلیم صحافی قتل کیس میں ملوث ہونے کے شبہ پر خادم حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔اسے اسلام آباد پولیس لیہ کی مقامی عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ پر لے گئی تھی۔ خادم حسین کو اس کے موبائل فون اور سم کے دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونے کے شواہد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے مکمل ثبوت پیش نہ کرنے پر خادم حسین کو رہا کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.