تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:54

ملیر کےواقعے میں ذوالفقارمرزا اور آفاق کا ہاتھ ہے،رضاہارون

اے آر وائی - کراچی : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےکراچی کے علاقے ملیر اور لانڈھی میں قتل کی وارداتوں کی ذمہ داری حکومت پر عائد کی ہے۔ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ کے رہنما رضاہارون نے کہاکہ ملیر کے واقعے میں ذوالفقار مرزا اور آفاق احمد کا ہاتھ ہے۔



ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کنور خالد یونس ، محترمہ نسرین جلیل ،گلفراز خان خٹک ، واسع جلیل اور ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔



ان کا کہنا تھا کہ جدید وخودکارہتھیاروں سے مسلح جرائم پیشہ عناصر پوری آزادی کے ساتھ ملیرکھوکھراپار کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں دندناتے رہے ، ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے گھروں اور دفاترپر حملے کرتے رہے ، مگر پولیس کا دور دورتک پتہ نہ تھا۔اسی طرح مسلح دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے لانڈھی کالونی نمبرایک میں یونٹ 89 میں گھس کر وہاں بھی حملے کئے ۔ حتیٰ کہ ان دہشت گردوں کی جانب سے دستی بموں تک کااستعمال کیاگیا۔بالاخرجب رینجرزکے اہلکار ملیر کھوکھراپاراورلانڈھی کے علاقوں میں داخل ہوئے تب جرائم پیشہ عناصرمنظرسے غائب ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.