تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:59

صدر زرداری اور وزیراعظم کا ناروے میں دہشت گردی پر اظہار مذمت

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ناروے میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔



ناروے کے بادشاہ اور وزیر اعظم کے نام علیحدہ علیحدہ پیغامات میں صدر اور وزیر اعظم نے ناروے قیادت سے یکجہتی کااظہار کیا اور واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔پیغام میں کہا گیا کہ خود پاکستان کو بھی دہشت گردی کے واقعات کا سامنا ہے۔ پاکستانی حکومت اور عوام نارے کے عوام کے ساتھ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.