تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:27

سرفرازشاہ قتل کیس:ڈی ایس پی پر وکلاء صفائی کی جرح مکمل

اے آر وائی - کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کے دوران ڈی ایس پی الطاف حسین پر وکلائے صفائی نے جرح مکمل کرلی۔



سماعت کے دوران وکلائے صفائی کی جرح پر جواب دیتے ہوئے ڈی ایس پی الطاف حسین نے عدالت کوبتایا کہ انھوں نے مدعی گواہ سمیت نو گواہان کے بیانات قلم بند کئے، جنہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ سرفراز شاہ کا قتل دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے تھے اور اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ ایک مدعی کے بیان کے مطابق افسر خان پارکنگ ایریا میں کام کرتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ پارکنگ میں کام کرنے والے اور سیکورٹی آفیسر کے درمیان رابطہ ہو۔ کیس کی سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.