23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:45
گورنرپنجاب نے دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز مقرر کردئے
اے آر وائی - لاہور : گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے دو یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز تعینات کردئے ہیں، جس کے بعد تین ماہ سے جاری صوبائی حکومت سے تنازع طے پا گیا ہے۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹر خلیق الرحمان کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور جبکہ ڈاکٹر فیض الحسن کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کاوائس چانسلر مقرر کیا ہے۔دونوں چانسلرز کی تعیناتی چار سال کے لئے کی گئی ہے۔ گورنر تین ماہ سے مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کی سمریاں حکومت کو واپس کررہے تھے۔
گورنرہاوس کے ذرائع کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کا موقف تھا کہ میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں۔ بائیس جولائی کو گورنر سے وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان اور چیف سیکرٹری کی ملاقات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے حوالے سے تحفظات دور کئے گئے۔