23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:4
انجم عقیل کیس: لئیق احمد کا مقدمہ اسپیشل جج کی عدالت منتقل
اے آر وائی - لاہور : انجم عقیل کیس میں پولیس فاؤنڈیشن اراضی اسکینڈل کے ملزم لئیق احمد کی عبوری ضمانت کا مقدمہ ماتحت عدالت سے اسپیشل جج سنٹرل راولپنڈی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
سابق ڈی آئی جی اور پولیس فاؤڈیشن کے سابق ایم ڈی لئیق احمد کو ایڈیشنل سیشن جج کامران بشارت مفتی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران لئیق احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انجم عقیل کے خلاف بوگس چیک فراڈ مقدمے سے لعیق احمد کا کوئی تعلق نہیں۔سماعت کے دوران ایف آئی کی درخواست پر لئیق احمد کی عبوری ضمانت سے متعلق مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا۔