تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31

وزیرداخلہ رحمان ملک کی بھوٹان کے وزیراعظم سے ملاقات

اے آر وائی - تھمپو : وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھوٹان کے وزیراعظم اور سارک کے چیئرمین جگمے تھنلے سے ملاقات۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔



وزیر داخلہ رحمن ملک نے بھوٹان کے وزیراعظم کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھوٹان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ، پولیس ٹریننگ ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ بنانے میں مدد کی پیشکش کی ۔



وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں سے بھوٹان کے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔بھوٹانی وزیراعظم جگمے تھنلے نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا ور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی تجاویز کو مفید قرار دیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.