تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:58

قوم پرست جماعتیں نواب بگٹی کی شہادت کو کیش کر رہی ہیں

اے آر وائی - کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں نواب بگٹی کی شہادت کو کیش کررہی ہیں ،موجودہ حالات پر جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔



بگٹی ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشوں اور امن وامان کی صورتحال پر جلد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ کانفرنس میں میاں نواز شریف، غنوی بھٹو، رسول بخش پلیجو اور دیگر اہم رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔



طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ جے ڈبلیو پی موجودہ حالات پر خاموش نہیں رہ سکتی، مسائل منظر عام پر لانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.