23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:7
کارگوشپ حادثہ: بچ جانیوالے21 پاکستانی کراچی پہنچ رہے ہیں
اے آر وائی - کراچی: ہانگ کانگ کے قریب کھلے سمندر میں جرمن کارگو شپ حادثے میں بچ جانے والے اکیس پاکستانی آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔
ساؤتھ چائنیز ہانگ کانگ کے قریب اٹھارہ جولائی کو جرمنی کا مال بردار جہازایک دوسرے بحری جہاز سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں جرمن کارگو شپ کا پچیس افراد پر مشتمل عملہ سمندر میں ڈوب گیا تھا۔
پچیس افراد کے عملے میں اکیس پاکستانی، تین بنگلہ دیشی اور ایک بھارتی شہری شامل تھا۔ ڈوبنے والے تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا۔ اس حادثے میں بچ جانے والے جرمنی کارگو جہاز کے پاکستانی کپتان محمد اکرم سمیت اکیس پاکستانی آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔