تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:34

کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکے سے دو افراد جاں بحق دو زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکے سے پولیس کے مطابق دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ریلوے کے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔



دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



پولیس کے مطابق دھماکے میں تیس سے چالیس کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکے سے ریلوے ٹریک کا بیس فٹ کا حصہ اڑ گیا اور اس سے متصل ریل کے پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.