24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:15
کراچی: سپرہائی وی پر امریکی قونصل خانے کے عملے کی تلاشی
اے آر وائی - کراچی : کراچی پولیس نے سپر ہائی وے پر امریکی سفارتکار اور قونصل خانے کے عملے کو تلاشی اور جانچ پڑتال کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب پولیس نے چیکنگ کے دوران امریکی قونصل خانے کی لینڈ کروز گاڑیوں کے قافلے کو روکا جو کراچی سے سکھر جارہا تھا۔ قافلے میں امریکی وائس قونصل جنرل چارلس اولینڈو سمیت قونصل خانے کا پاکستانی عملہ شامل تھا۔
پولیس نے این او سی اور دیگر ضروری کاغذات چیک کرنے کے بعد قافلے کو جانے کی اجازت دے دی۔ اس موقع پر پولیس نے قونصل خانے کے عملے کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی گاڑیوں سے پرائیویٹ نمبر پلیٹس ہٹا کر سرخ رنگ کی سفارتی نمبر پلیٹس آویزاں کرے۔