تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:33

کارگو جہازوں میں تصادم : بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی واپسی

اے آر وائی - کراچی : شمالی چین میں دو کارگو جہازوں کے درمیان تصادم میں بچ جانے والے اکیس پاکستانی وطن پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں سکینڈ انجینئر محمد نقوی کا کہنا تھا کہ وہ دبئی کے ریمبو نامی جہاز میں سوار تھے، جو ہانگ کانگ کے قریب جرمن کارگو شپ سے ٹکراگیا ۔



کارگو جہازمیں مجموعی طور پر پچیس افراد سوار تھے۔ جن میں اکیس پاکستانی ، تین بنگلہ دیشی اور ایک بھارتی باشندہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز کے ٹکرانے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان نے ریمبو کارگو جہاز کے کپتان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کسی قسم کا موقف دیئے بغیر چلے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.