تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:19

پاکستان،بھارت تمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر متفق

اے آر وائی - تھمبو : پاکستان اور بھارت نےتمام تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں سارک کانفرنس کے موقعے پر ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرا داخلہ، دہشتگردی، تجارت اور پانی سمیت تمام تنازعات پر تبادلہ خیال کیا اور خصوصی طور پر ممبئی حملوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔



ملاقات میں بھارت نے پانی اور دیگر تنازعات پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ رحمان ملک اور بھارتی ہم منصب پی چدم برمد نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تمام تنازعات کو حل کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔ اور دنوں ممالک میں سیکرٹری سے لر وزرا خارجہ سمیت اعلیٰ سطح کے روابط جاری رہینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.