15 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:52
جعفرآباد میں ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاوردھماکے سے تباہ
اے آر وائی - جعفر آباد: جعفرآباد میں شرپسندوں نے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پندرہ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔
بجلی کی معطلی کی وجہ سے کوئٹہ سمیت دیگراضلاع میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے ۔ دھماکےکے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی ہے ۔ شرپسندوں نے سوئی میں بھی گیس کی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کودھماکے سے اڑادیا تھا۔ جس کی وجہ سے سوئی سے کراچی کو گیس کی سپلائی عارضی طورپر منقطع ہوگئی تھی ۔