تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:29

سپریم کورٹ:کراچی بدامنی کیس کی سماعت جاری

اے آر وائی - سپریم کورٹ میں کراچی کی صورتحال پر از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ پانچ رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کررہے ہیں۔



سماعت کے دوران سندھ پولیس، اسپیشل برانچ، آئی بی اور ایف آئی اے نے کراچی کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں۔

جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رپورٹ چاہئے جو جامع ہو ۔ عدالت نے وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور قاتل گرفتار نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ آئی بی نے اپنی پیش کردہ رپورٹ کےچند کاغذات خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے ۔



سپریم کورٹ میں کراچی کی صورتحال پر ازخود نوٹس میں فریق بننے کیلئے سندھ بچاؤ کمیٹی، عوامی نیشنل پارٹی ودیگر قوم پرست رہنما بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ قوم پرست تنظیموں کی جانب سے مجیب زادو عدالت کو درخواست دینگے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.