تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:18

پی پی ایم کیو ایم اتحاد،رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا

اے آر وائی - وفاقی وزیر اورصدر کی ہدایت پر ایم کیو ایم سے مذاکرات کے لئے سرگرم سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ پی پی اور ایم کیو ایم کے اتحاد میں رکاوٹوں کو مل بیٹھ کر دور کیاجائے گا اس سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے ،سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔



کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مسائل بات چیت سے ہی حل ہوتے ہیں اورسیاست میں بات چیت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ایک سوال کے جواب میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ متحدہ کو ہم سے کوئی شکایت ہے تو مل بیٹھ کر دوریاں ختم کرینگے ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کا تین سال ساتھ دیاصوبے میں سیاست صوبے اور عوام کے مفاد میں کررہے ہیں۔



انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں کئی لوگ ملک توڑنے کی بات کررہے ہیں کیا ان سے بات چیت نہ کی جائے بات چیت ہر ایک سے جاری رہتی ہے اور مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بابر اعوام کا کراچی آنا ان کے علم میں نہیں، وہ کل کسی بھی وقت گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے اور ایم کیو ایم سے بات چیت کا حکم پارٹی قیادت نے دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.