تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:57

ناریل خوش ذائقہ و شیریں پھل

اے آر وائی - ناریل خوش ذائقہ و شیریں پھل ہے۔ اس کا مسلسل استعمال بے شمار بیماریوں سے بچاتا ہے۔ ناریل صحت کو فرحت اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔ ناریل میں موجود لاریک ایسڈ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلند فشار خون اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے ۔



ناریل زود ہضم ہے اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ناریل کے استعمال سے قوتِ مدافعت کو تقویت ملتی ہے۔ قدرت کا یہ ذائقہ دار تحفہ انفیکشن اور وائرس سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور زخم بھرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے ڈپریشن اور دباؤ سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جاتا ہے۔ ناریل جسم میں کیلشیم اور میگنشیم جیے معدنیات جذب کرنے میں مدد کرتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.