8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:50
افغان حکومت مغوی بچوں کی رہائی کیلیےاقدامات کرے،وفاقی کابینہ
اے آر وائی - وفاقی کابینہ نے باجوڑ ایجنسی سے بچوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بچوں کی فوری رہائی کے لیئے کر دار ادا کرے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہوا ۔کابینہ نے افغان طالبان کی جانب سے دیر اور چترال میں حملوں پر تشویش کا اظہار کیااوراس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا ہر سطع پر خاتمہ کیا جائے گا ۔
کابینہ نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں امن کی بحالی کی کوششوں کی مکمل حمایت کی اور فیصلہ کیا کہ کراچی میں ہر صورت پائیدار امن بحال کیا جائے گا ۔کابینہ نے کراچی کوئٹہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو سراہا اور کمیٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔