تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:48

کورکمانڈرکانفرنس،کراچی کے حالات،سیلاب اور دیگرامور پر غور

اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں ہونےوالی کورکمانڈرکانفرنس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال، کراچی کے حالات اور سیلاب سمیت دیگر امور پر غور کیاگیا۔



جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں 142ویں ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس میں علاقائی صورتحال سمیت قومی سلامتی کے امور ، پاک فوج کے تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور کور کمانڈرز کراچی لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام نے اجلاس کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔



کانفرنس میں پاک امریکہ دفاعی تعلقات اور اطلاعات کے تبادلے سمیت دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ ان کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.