تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:6

صدر زرداری سے منظور وسان کی ملاقات

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ٹارگٹ کلر زکی گرفتاری کے بعد رہائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وزارت قانون کو جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر قانون سازی اور محکمہ پراسکیوشن کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔



صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے صدر زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔ دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر صدر کو بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے بعد اے آروائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ صدر نے امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رینجرز اور پولیس کے تعاون سے شہر میں قیام امن کو یقینی بنایا جائے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی دباؤ کو قبول نہ کیا جائے۔



صدر زرداری نے ہدایت کی کہ سندھ پولیس کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب پولیس کے مساوی لائی جائے ۔ منظور وسا ن نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے خزانے پر چھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تنخواہیں دو مرحلوں میں بڑھائی جائے گی جبکہ پولیس کے رہائشی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ منظو ر وسان نے صدر کو بتایا کہ سندھ حکومت نے پولیس کو جدید آلات کی فراہمی کیلئے رقم دیدی ہے تاہم وفاق سے رقم

ملنے میں تاخیر ہے ۔ منظو ر وسان نے بتایا کہ پولیس کو پندرہ بکتر بند گاڑیاں ، بلڈ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ مزید تینتیس بکتر بند گاڑیاں مختلف مراحل میں پولیس کو فراہم کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.