تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:9

ججز پارلیمانی کمیٹی:6ایڈیشنل ججز میں سے2کی منظوری

اے آر وائی - ججز پارلیمانی کمیٹی نے سندھ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز میں سے دو کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔ دیگر چار ناموں پر غور کے لیے پارلیمانی کیمٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔



کمیٹی کا اجلاس نیر حسین بخاری کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے چھ ججوں جسٹس عرفان سعادت، جسٹس شاہد انور، جسٹس غلام سرور کورائی، جسٹس احمد علی شیخ، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس منیب اختر کے نام پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کے ستائیس اگست کو ہونے والے اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے ان چھ ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی اور نام حتمی منظوری کے لیے ججز تقرری پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.