8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:55
پاکستان ایران کیساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ چاہتا ہے،گیلانی
اے آر وائی - وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تجارت کا فروغ چاہتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے ملاقات میں کہی جنہوں نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ملاقات میں ایران سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی درامد اورگیس پائپ لاین منصوبے کی رفتار مزید تیز کر نے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطع پر ہو نے والے فیصلوں پر عملدرامد کے لیے تواتر سے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد ہو نا چاہیے۔
ملاقات میں دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی غرض سے انویسٹمنٹ فنڈ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ایرانی وزیر خارجہ اس عزم کا اظہار کیا کہ گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرامد کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا تاکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔