8 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:5
ملک میں مختلف مقامات پر بارش کا امکان
اے آر وائی - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر سندھ ، پنجاب ، شمالی مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں بارشوں کی شدت میں کل سے کمی آنے کا امکان ہے تاہم بارشوں کے باعث صوبہ سندھ میں مزید سیلابی صورتحال اور بلوچستان کے ندی نالوں اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ میں موسلا دھا ر بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ صوبہ پنجاب ، کشمیر اور بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش میرپور خاص میں 168 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ٹنڈو جام محمد میں 166 ملی میٹر ، نوابشاہ 137 ، کوٹلی 90 ، دادو 71 ، ساہیوال 66 ، کوئٹہ 50 ، لاہور 38 ،جبکہ ملتان میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔