9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:3
صدر آصف زرداری آج نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گے
اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری آج نجی دورے پر لندن روانہ ہوں گے ۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدراپنے نجی دورے کے دوران کچھ دن لندن میں قیام کریں گے جس کے دوران وہ اپنا معمول کا میڈیکل چیک اپ اورٹیسٹ کرائیں گے۔ فرحت اللہ بابرنے کہا کہ صدر آصف زرداری کادورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا ۔