9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:49
پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کرگئی
اے آر وائی - محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اکیس سو سے تجاوز کرگئی۔ جن میں لاہور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دو ہزار بیالیس ہے۔
پنجاب میں ڈینگی کےشکار افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ لاہورمیں اب تک گیارہ افراد ڈینگی کی نذر ہوگئے۔ جناح ہسپتال میں بتیس سالہ عاطف ڈینگی بخار کی وجہ سے جان کی بازی ہارگیا۔ وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف نے ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور پلیٹ لیٹس بنانے والی مشینوں کی تعداد میں اضافے کی بھی ہدایات دی ہیں۔
دوسری جانب مریض ہسپتال میں داخل نہ کرنے پر شدید پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ حالت بدترین ہونے تک ہسپتال میں جگہ نہیں مل پارہی۔ بارشوں کی وجہ سے اور مچھر مار اسپرے درست طریقے سے نہ ہونے پر ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کو افزائش کا بھی موقع مل رہا ہے۔