9 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:35
مفاہمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے، بابراعوان
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بزدل کہے یا کوئی اور طعنہ دے ہم مفاہمت کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔ آئین کے مطابق عدلیہ انتظامیہ سے علیحدہ ہوچکی ہے انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ دوسرے ادارے میں مداخلت نہیں کرسکتا۔ آئین کے مطابق عدلیہ انتظامیہ سے علیحدہ ہوچکی ہے انتظامیہ کے اختیارات میں مداخلت آئین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نےکہا کہ کراچی میں ہونے والے قتل کا ذمہ داروفاقی اور صوبائی حکومت کو قرارنہیں دیا جاسکتا۔ لاہور، گجرات کی عدالتوں میں کٹہرے میں قتل ہوئے قتل صرف شہروں میں نہیں، ججزکے سامنے بھی ہوتے ہیں۔ ملک میں 4 مارشل لگاے گئے سب کا خیال تھا کہ وہ ہی ناگزیر ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا امریکہ بھی پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں سے بات کرنے کی راہ ڈھونڈ رہا ہے یہ طاقت ور پالیمنٹ ہے۔ پہلی بار دو مرتبہ انٹیلی جنس قیادت نے کئی کئی گھٹے برئیفنگ دی۔