تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:29

واہگہ بارڈر پر پاک بھارت ریلوے حکام کی ملاقاتیں

اے آر وائی - واہگہ بارڈرپرپاکستان اور بھارت کے ریلوے حکام نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں میں تجارت کیلئے ریلوے کی آٹھ وہیلر مال بردار بوگیاں استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔



پاکستان نےبھارت پرزوردیا کہ وہ مال برداری کی سہولتوں کومزید بہتر بنانےکےلیے چارکی بجائے آٹھ ویلربوگیاں استعمال کی جائیں تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ سامان کی نقل وحمل کوممکن بنایاجاسکے جس پربھارتی حکام کی جانب سےرضامندی ظاہر کی گئی۔



لاہورکےڈویژنل سپرنٹینڈنٹ محمد جاوید انورنےبتایاکہ اس بارے میں ابتدائی معاملات حل کرلیے گئےہیں جبکہ حتمی فیصلہ دونوں ملکوں کی وزارت کریں گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سےدونوں ملکوں کےدرمیان تجارت کےفروغ میں اضافہ ہوگا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.