تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:35

پیاز کے بیش بہا فوائد

اے آر وائی - پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر کھانا نامکمل ہوتا ہے۔ پیاز چاہے سلاد کے طور پر کھائیں یا پھر سالن میں ڈالیں اس کا ذائقہ منفرد اور لذید ہوتا ہے۔



پیاز صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے۔ اس میں سلفائڈ کی وافر مقدار ہونےکے باعث یہ خون کو پتلا رکھتا ہے۔ پیاز کھانےسے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور اس کامتوار استعمال کولیسٹرول کو قابو میں رکھتا ہے۔ پیاز دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ اور اس کے متواتر استعمال سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔



پیاز پھپیپڑوں کے نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔ خاص طور پر ان افراد میں جو دمہ کے مرض میں مبتلا ہوں۔ پیاز کئی موسمی انفیکشنز سے بھی بچاتا ہے۔ پیاز کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابیطس ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.