تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:2

ٹھٹھہ ضلع میں بارشوں کا سلسلہ تیں روز کے بعد تھم گیا

اے آر وائی - ٹھٹھہ ضلع میں بارشوں کا سلسلہ تیں روزکے بعد قدرے تھم گیا ہے کہیں کہیں ہلکی بارش جاری رہی۔ کرنٹ لگنے کے واقعے میں ٹھٹھہ کے اسلام پور محلے میں بارہ سالہ بچی جان بحق ہوگئی۔



سیم نالوں میں پانی کم نہ ہونے کے باعث ٹھٹھہ کی 11 یوسیز میں 178000 لوگ اب بھی مشکلات کا شکار ہیں 40 ہزار ایکڑزمین پرفصل تباہ ہوئی۔571 دیہات متاثر اور گھر تباہ ہوئے۔ متاثریں کے لیے 13 کیمپ اور بدیں کے متاثریں کے لیے زیرتعمیر جیل میں بڑی خیمہ بستی میں 1853 افراد لائے گئے ہیں جن کے قیام ودیگر سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔



ان متاثریں کو خواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی جانب سے کھانہ فراہم کیا جارہاہے جبکہ ٹھٹھہ کی کچی آبادی مسن محلہ میں بارش اور سیم نالے کا پانی بھر جانے کے باعث مکین قومی شاہراہ پر سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں جن کو کوئی سہولت نہیں دی جارہی ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جھونپڑے لگاکر قیام پذیر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.