تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27

کراچی :بشیر قریشی کی ضمانت منظور

اے آر وائی - جسقم چیئرمین بشیر خان قریشی کوایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کرلی ہے۔جسقم مطابق آج رات لانڈھی جیل سے بشیر قریشی کو جلوس کی صورت میں لایا جائےگا۔



عدالت نے بشیر خان قریشی کے ساتھی بدر الدین کی ضمانت بھی منظورکرلی ۔ عدالت میں سب انسپکٹر نظر منگریو نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ جسقم رہنما بشیر قریشی کے تین لائسنسوں کی تصدیق ہوگئی جبکہ باقی کی تصدیق بھی کرلی جائے گی۔



جسقم چیئرمین کو ان کے دو ساتھیوں سمیت رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا تھا، بعد ازان ان کے گھر پر بھی چھاپہ مارکر بھاری ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ جسقم کے چیئرمین بشیر خان قریشی کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ان کے ساتھی شیراز خان کی ضمانت پچاس ہزار روپے مچلکے پر ہوگئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.