19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:27
چیف جسٹس نے گومل یونیورسٹی اسکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیا
اے آر وائی - چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آنے والے ایک سیکس سکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیاہے۔
نوٹس ایک اخبار میں شائع شدہ کالم کی بنیاد پر لیا گیا جو سولہ ماہ قبل تحریر کیا گیا تھا جس میں گومل یونیورسٹی کے ایک شیطان صفت ٹیچر کی اپنی ہی طالبہ سے جنسی تعلقات کا انکشاف کیا گیا تھا عدالت نے کالم کے مصنف کو سات روز کے اندر اندر وقوعہ کی تفصیلات عدالت کو فراہم کرنیکی ہدایت کی ہے۔