19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:28
متحدہ کےقائد الطاف حسین کی 57ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی
اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ستاون ویں سالگرہ سادگی سے منائی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں رابطہ کمیٹی کے ارکان،منتخب عوامی نمائندے اورایم کیوایم کے ذمہ داران نے اسپتالوں کادورہ کرکے الطاف حسین کی جانب سے تمام زیر علاج مریضوں میں پھل، پھول اور جیلوں میں اسیرکارکنوں میں کھاناتقسیم کیا۔ملک بھرمیں سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات، تباہ کاریوں اورسیلاب زدگان سے مکمل اظہاریکجہتی کے طورپرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی ہدایت پرتمام تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔