تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:35

اسپتالوں میں اسٹاف کی کمی کی وجہ سے دباؤ زیادہ ہے،شہبازشریف

اے آر وائی - وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ اسپتالوں میں اسٹاف کی بہت کمی ہے اور ان پر بہت زیادہ پریشر ہے۔



لاہور میں سری لنکن ماہرین کی جانب سے ڈاکٹروں اور نرسنگ انسٹرکٹروں کو دی جانے والی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیماری سے متعلق آگاہی حاصل کی جائے۔ اور مصیبت زدہ بیمار افراد کی مدد کی جائے کیونکہ حکومت اکیلے اس چیلنج سے نہیں نمٹ سکتی۔ معاشرے کے تمام طبقات کو اس جنگ میں شامل ہونا پڑے گا۔



شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے تمام تر وسائل ڈینگی کے خاتم کے لئے استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اگرچہ اس بیماری کے خلاف کوئی ویکسئین دریافت نہیں ہوئی۔ یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام تر کوششیں کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.