تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:35

وہاڑی: دریائے ستلج ہیڈاسلام میں طغیانی،درجنوں بستیاں زیرآب

اے آر وائی - وہاڑی کے قریب دریا ئے ستلج ہیڈ اسلام میں طغیا نی کی وجہ سے موضع جیترا کے نزدیک بند ٹو ٹنے سے در جنوں بستیاں زیرآب آگئیں اور ہزاروں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔سیکڑوں کچے مکان گر گئے۔



موضع مہر و بلو چ ، بھنڈی فرید خان ، محمد اسلام ، یار محمد ، بستی حسن خاں، بستی شیر محمد ، بستی مظفر خان ، بستی شا ہ محمد ، بستی اللہ داد مکمل طور پر زیر آب گئیں جس کی وجہ سے تمام بستیوں کا رابطہ آپس میں منقطع ہوگیا۔ زرعی اراضی میں 8فٹ سے ز یا دہ پا نی کھڑا ہے متا ثرین اسلام خا ن بلو چ ، یار محمد ، محمد امیر ، نذر محمد ، شاہین امتیاز ، عمرفاروق ، افتخار وغیرہ و دیگر کے مکینوں نے احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ بستیوں کا ز مینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ جبکہ متاثرین بھوکے پیاسے اور بیماری کا شکار ہیں۔محکمہ صحت ، ضلعی حکو مت اور مقامی ایم پی اے اور کسی این جی او کا کو ئی نما ئندہ داد رسی کے لیے نہیں آیا۔ متا ثرین کا کہنا تھا کہ ہمارے پا س جو کھا نے پینے کا اشیا بھی ختم ہو چکی ہیں اور کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار پڑے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.