19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
سیلاب سے متاثرہ افراد کو خیمے اور دوائیں فراہم کیجارہی ہیں
اے آر وائی - نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اب تک صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کوایک لاکھ چھیاسٹھ ہزارتین سو اکتیس خیمے تہتر ہزارسے زائدکمبل اوراکسٹھ ہزارسےزائد مچھر دانیاں فراہم کی جاچکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے بریگیڈئیرساجدنعیم کاکہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئےسو موبائل کلینک کام کررہے ہیں۔جبکہ مزیددوسو موبائل کلینکس کاانتظام کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے دس فیصد زیاد ہوئیں۔ سندھ میں دوسوپچھتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ بیس لاکھ ایکڑپرکھڑی فیصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔بلوچستان کے تیرہ اضلاع متاثر ہوئے جن میں قلات مکمل طور پر جبکہ جعفرآباداورنصیرآباد کی دوتحصیلیں تباہ ہوئیں ہیں۔