19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
ڈینگی کیخلاف صوبائی حکومت کےاقدامات مناسب ہیں،لطیف کھوسہ
اے آر وائی - گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کےلئےصوبائی حکومت نے مناسب اقدامات کیے ہیں ۔
گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ صوبائی حکومت سے اچھی ریلیشن شپ قائم ہوچکی ہے۔ کابینہ اجلاس ،قانون سازی اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹس انہیں بھجوائی جا رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ہو یا کوئی اور ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے منصوبوں پر مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے پیداہونا چاہیے۔ہر سال بے پناہ پانی سمندر میں ضائع کیا جا رہا ہے اس پر قومی سطح پر حکمت عملی طے ہونی چاہیے ۔