19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
وزیر اعظم نے قومی صحت کانفرنس طلب کر لی
اے آر وائی - وزیر اعظم نے ڈینگی اور سیلاب سے پیداہونے والی بیماریوں پر قومی صحت کانفرنس کل لاہور میں طلب کر لی۔ کانفرنس اسٹیٹ گیسٹ ہاوس لاہور میں منعقد ہو گی جس کی صدارت وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔
کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلی اور ہر صوبے سے متعلق حکام شریک ہونگے۔ ذرائع کےمطابق کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت اور نیشنل ڈیذاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار بھی شریک ہونگے ۔ کانفرنس کو پنجاب میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کانفرنس میں قومی سطح کی پالیسی تیا ر کی جائے گی ۔