19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
رحمان ملک کی وکلاء کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
اے آر وائی - وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے رینجرزاورپولیس کواہم وکلاء کے اغواء کے امکان کے پیش نظرہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس سلسلے میں سی سی پی اوسندھ کو وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اورانھیں اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ کہ وہ بار کے عہدیداروں سے خصوصی طور پرملاقات کریں اورانھیں ملنے والی خفیہ اطلاعات کے تحت ان کے حفاظتی اقدامات سے متعلق معاملات زیرغورلائیں۔