19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36
لاہور: ڈینگی سے مزید چار ہلاکتیں، کل تعداد 51ہوگئی
اے آر وائی - لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی وائرس کا خوف ہرآنےوالے روز کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ لاہور میں اتوار کو ڈینگی بخار سے مزید چار مریض زندگی کی بازی ہار گے جس سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 51 ہو گئی ہے۔
اتوار کو زندگی کی بازی ہارنے والوں میں تین لاہور کے سب سے بڑے اہسپتال میو اہسپتال میں زیر علاج تھے جس میں اٹھارہ سالہ عثمان، ساٹھ سالہ شان اور ستر سالہ بشیر مسحی ہے جبکہ ستائیس سالہ عابدہ کی ہلاکت لاہور جنرل ہسپتال میں ہوئی ، جبکہ ہسپتالوں میں حکومت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کے باعث مریضوں کو خون کے ٹیسٹ کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کیونکہ صرف میو ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی ہزار مریض ڈینگی ٹیسٹ کرانے آئے ہیں۔
دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کے باعث بہت دباؤ ہے اور حکومت اکیلی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی یا پھر حکومت کے بھرتی کردہ ڈاکٹروں کی ناکامی کا ثبوت ہے کے کہ سری لنکن ڈاکٹروں کوڈینگی پر تحقیق کے لیے بلوایا گیا ہے۔