تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:36

اسفند یار پرڈالر لینے کا الزام،الطاف حسین نےالفاظ واپس لےلئے

اے آر وائی - متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف امریکہ سے ڈالر لینے کے الفاظ واپس لے لئے ہیں۔



ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسفند یار ولی نے امریکا سے ڈالر لیئے ہیں لیکن ان کے پاس اس بات کا ثبوت نہیں ہے۔ ان کی اس بات سے اسفند یار ولی ، اے این پی کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جو دل آزاری ہوئی ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔



الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تلخیاں ختم ہوں اس وقت پاکستان کو امن و یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اس کا احساس وہی لوگ کرسکتے ہیں جو پاکستان کی بقا و سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.